راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع راجن پور کے عوام کو سردار عاطف حسین مزاری جیسے
لیڈر وں کی ضرورت ہے راجن پور کی پسماندگی کے پیچھے فیوڈلز کا کردار ہے ان
خیالات کا اظہار لیگی رہنما سردار خالد مزاری نے اپنے اخباری بیان میں
کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 250میں درجنوں اعلی تعلیمی اداروں کا قیام
ایم پی اے سردار عاطف مزاری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے 60سال راجن پور میں
پرائمری اور مڈل سکولوں سے کام چلایا گیا یہی وجہ ہے کہ تحصیل روجہان کا اس
جدید دور میں بھی لٹریسی ریٹ 3پرسنٹ ہے جو کہ اس لحاظ سے حیران کن ہے کہ
یہاں کے وڈیرے وزیر اعظم ہاؤس کے بھی مکین رہے انہوں نے کہا کہ کئی عشرے
اقتدار کے ایوانوں میں برآجمان رہنے والے سردار اب مکافات عمل سے گذر رہے
ہیں اور انہیں شدید عوامی نفرت اور رد عمل کا سامنا ہے مسلم لیگ ن کے دور
حکومت میں راجن پور کو ریکارڈ فنڈز ملے ہیں سردار عاطف حسین مزاری کی
کارکردگی سے پارٹی قیادت متاثر ہے ان کی ہر تجاویز کا خیر مقدم کیا جاتا ہے
اور اس پر فوری عمل کے احکامات جاری ہوتے ہیں انشاء اللہ 2018 کے
انتخابات میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی۔
0 comments:
Post a Comment