راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سالانہ امتحا نات کی وجہ سے ہڑتال کا حصہ نہیں
بن رہے ورنہ بل پر ہمیں بھی شدید تحفظات ہیں ان خیالات کااظہار آل پاکستان
پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے راہنماؤں مرکزی سینئر نائب صدر ضیاء السلام
زاہد قریشی ،صوبائی صدر محمداقبال چوہان ،ڈویژنل صدر محمدعارف شبیر،ضلعی
صدور ڈیرہ غازیخان ،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور شفقت بلال،چوہدری
محمدعلی،خادم حسین بھٹہ اور محمد بلال حسنی نے مشترکہ بیان میں کہا اُن
کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پرائیویٹ سکولز کے خلاف بل لا نا
سمجھ سے بالاتر ہے ایک طرف حکومت اپنے سرکاری اداروں کو مفت پرائیویٹ
تعلیمی اداروں کے سر براہان کودے رہی ہے اور پرائیویٹ سیکٹر سے مدد کی اپیل
کرکے ان اداروں کی تعلیمی صورتحال کو بہتر کر نے میں پرائیویٹ سیکٹر کی
خدمات لینے کی خواہاں ہے اور دوسری طرف آئے روز پرائیویٹ سیکٹر کے خلاف
اقدامات کر نا چاہ رہی ہے اس طرح تعلیم کی خدمت نہیں ہوسکتی حکو مت کو
چاہیئے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نمائندہ تنظیموں سے مذاکرات کرکے
مسائل کا حل نکا لے اگر طاقت کااستعمال کیا جاتا رہا تو حالات خراب ہوسکتے
ہیں ہڑتال کی کال دینے والی تنظیموں کو چاہیئے کہ وہ مشاورت سے لائحہ عمل
مرتب کریں اور طلبہ کی سال بھر کی محنت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ہڑتال
کا حصہ نہیں بنے اور 8 اور 9 مارچ کو آل پاکستان پرائیو یٹ سکولز ایسویسی
ایشن کے ممبرز سکولز کھلے رہیں گے امتحا نات کے بعد مشترکہ لائحہ عمل مرتب
کرکے حکو مت سے بات کی جائیگی
0 comments:
Post a Comment