Feature Top (Full Width)

Tuesday, 8 March 2016

را جن پور،سیکر ٹر یزیو سی نے پیدا ئش واموات سر ٹیفیکٹ کے ر یٹ مقر رہ کرلئے

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،پیدائش اور اموات سرٹیفکیٹ کی تیاری ،ضلع بھر میں سیکریٹریزیونین کونسل نے مبینہ طور پر لوٹ مار کر کے اَت مچادی ،شہری پریشان ،ڈی سی او نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں سیکرٹریز کو پیدائش واموات کے سرٹیفکیٹ جاری کر نے کااختیار دیا گیا جس میں ساٹھ یوم کی مدت کااختیار سیکرٹریز جبکہ اس سے زیادہ کے لئے عدالت سے رجوع کر کے آرڈرز لینے کی پالیسی وضع کی گئی ہے ضلع راجن پور میں سیکرٹریز نے لوگوں سے فی سرٹیفکیٹ تیاری کے عوض دس سے پندرہ ہزار روپے وصول کر کے سرٹیفکیٹ جاری کررہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری فیس سے کئی گناء زائد رقم وصولی کی جارہی ہے رشوت کی رقم نہ دینے والے شہری کوصاف انکار کردیا جاتا ہے شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکرٹریز نے اپنے ٹاؤٹ مقرر کررکھے ہیں شہریوں نے ڈی سی او راجن پور سمیت اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers