Feature Top (Full Width)

Friday, 4 March 2016

ہمارے نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو اپنے دفاع اور نقصانات سے بچاؤ کی ترکیب سے آگاہ کیا ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) یکم مارچ کو عالمی یوم شہری دفاع منانے کا مقصد آج کے حالات و واقعات تک محدود نہیں بلکہ ہمیں اس وقت کی یاد دلاتا ہے جب غزوۂ خندق میں ہمارے نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو اپنے دفاع اور نقصانات سے بچاؤ کی ترکیب سے آگاہ کیا ۔شہری دفاع کا مقصد بھی شہریوں کو کسی بھی ایمر جنسی و ناخوش گوار حالات سے نمٹنے اور نقصانات سے بچاؤ کی بنیادی تربیت دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے عالمی یوم شہری دفاع کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے سی راجن پور ،ڈی ایم او،کمانڈنٹ بی ایم پی،ای ڈی او سی ڈی،ای ڈی او زراعت،اے ڈی ایل جی، ڈی او سول ڈیفینس، ڈی او جنگلات، چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع، معززین، شہریوں، صحافیوں و رضاکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری دفاع کی اہمیت اور افادیت سے کافی لوگوں کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔قوم کے ہر فرد کو شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنی چاہئے تاکہ یہ تربیت انسانیت کی بھلائی کے لئے کام آئے۔بعد ازاں سول ڈیفنس کے رضاکاروں میں میڈلز اور افسران میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اور ڈی سی او نے ان رضا کاروں کی روزانہ کی اجرت تین سو سے بڑھا کر چار سو یومیہ کر دی ہے اور انہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈکے لئے جدید حفاظتی لباس خریدنے کے احکامات جاری کئے۔آخر میں ڈی سی او نے سول ڈیفینس کے سٹال کا معائنہ کیا اور عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔ قبل ازیں ڈی سی او نے عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے منعقدہ واک کی بھی قیادت کی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers