راجن پور(کرائم رپورٹر)پلان پاکستان این آر ایس پی اور ضلعی انتظامیہ کے
تعاون سے ضلع راجن پور کے 1 ہزارغریب نادار بے روزگار بچوں اور بچیوں کو
ہنر مند بنا چکاہے مزید 17 سو بے روزگاروں نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے
گا ہنر مند بننے والے بچوں بچیوں کو سرٹیفکیٹس کے ساتھ ساتھ ٹریننگ کٹس بھی
فراہم کررہا ہے تاکہ یہ بچے معاشی طور پر نہ صرف خود کفیل ہوں بلکہ اپنے
خاندان کی کفالت میں بھی کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہارپراجیکٹ منیجر
پلان پاکستان سید عامر گیلانی ای ڈی او فنانس وکمیونٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر
جلبانی صدر خواجہ فرید فاؤنڈیشن خواجہ کلیم الدین کوریجہ ڈسٹر کٹ
کوآرڈنیٹر پلان محمد فیاض ودیگر مقررین نے پنجاب ووکیشنل انسٹی ٹیویٹ کوٹ
مٹھن میں تربیت حاصل کرنے والے بچے اور بچیوں میں سرٹیفکیٹس اور ٹول کٹس
فراہم کرتے ہوئے کیا تقریب سے سید اسماعیل شاہ بخاری جمشید فرید
سومروشاہدریاض حمزہ کمال فرید ڈسٹرکٹ منیجر این آر ایس پی زرینہ بلوچ نے
بھی خطاب کیا مقررین نے سابق ناظم کوٹ مٹھن مرحوم کمال فرید ملک کی شہر
فریدؒ کیلئے خدمات کو سراہا اور آج کی تقریب اُن سے منسوب کی اس موقع پر
چئیر مین پنجاب ووکیشنل کے اس امر کو سراہا کہ کوٹ مٹھن ووکیشنل سنٹر کو
کمال فرید کے نام سے منسوب کر نے کے اعلان کو سراہتے ہیں تقریب میں بڑی
تعداد میں بچوں بچیوں والدین شہریوں نے شرکت کی آخر میں تربیت مکمل کرنے
والوں میں سلائی وایمبائیڈری مشیین اور الیکٹرانکس کا سامان بھی فراہم کیا
گیا
0 comments:
Post a Comment