Feature Top (Full Width)

Thursday, 10 April 2014

ضلع راجن پورکو پھولوں سے سجاکر خوبصورت اور جدید بنایا جائے گا۔ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ

راجن پور(کرائم رپورٹر)ضلع راجن پورکو پھولوں سے سجاکر خوبصورت اور جدید بنایا جائے گا۔ انتظامیہ ضلع کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار
ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ نے روزگارڈن کی دعائیہ تقریب کے موقع پر پودالگاکر گلاب کے پھولوں کے باغ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی اوسی ارشد گوپانگ ، ڈی ایم او صفی اللہ گوندل ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ،ای ڈی او سی ڈی وفنانس اصغر جلبانی ،ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ،صحافیوں امجدفاروق محمداسحاق گبول ندیم قریشی مجاہد دریشک،علماء کرام ،صحافیان اوردیگر مختلف مکاتب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر کام ابتداء دعاسے کی جائے ۔کیونکہ دعامیں بہت اثر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع راجن پور میں کم عرصے میں بہت سے ترقیاتی کام مکمل کرائے ہیں ۔ اب یہ ضلع پسماندہ نہیں کہلائے گا۔ انشاء اللہ یہ ضلع ترقی یافتہ اضلاع میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ تعلیم وصحت ،زراعت کی ترقی کیلئے ہماری ٹیمیں دن رات کام کررہی ہیں ۔ ضلع راجن پور کو سرسبز بنانے کیلئے عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے ۔ قبل ازیں افتتاح کے موقع پر مولانا علی محمد صدیقی اور قاری نوراحمد نے ملکی سلامتی اور ضلع کی ترقی کیلئے دعاکروائی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers