Feature Top (Full Width)

Wednesday, 9 April 2014

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے راولپنڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے راولپنڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلا کر ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے لیے ہر طبقہ حکومت کا ساتھ دے تا کہ چند شر پسند عناصر کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔ شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں ہر فرد کو حصہ لینا ہو گا۔ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پُر امن پاکستان کی بنیاد رکھنا پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت اس اہم قومی مسئلے پر عوام اور سیاسی جماعتوں کی حمایت سے قابو پا لے گی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers