Feature Top (Full Width)

Wednesday, 9 April 2014

ایک لاکھ36ہزارمیٹرک ٹن گند م خریدی جا ئے گی پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ٹارگٹ کو پورا کیا جا ئے گا۔

 

راجن پور (کرائم رپورٹر ) ایک لاکھ36ہزارمیٹرک ٹن گند م خریدی جا ئے گی پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ٹارگٹ کو پورا کیا جا ئے گا۔ گند م خرید مراکز پر کاشت کاروں اور زمینداروں کو تمام قسم کی سہولیات فراہم کی جا ئیں ۔ تحصیل سطح پر متعلقہ اے سی مراکز کی مانیٹرنگ کریں گے ۔یہ بات ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے گند م خرید کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد امین اویسی ،ڈی او سی ارشد گوپانگ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرر ، ڈی ایف سی چوہدری فضل داد ، مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مرکز خرید پر نظم وضبط کو ملحوظ خاطر رکھا جا ئے اور پینا فلیکس کے ذریعے تمام معلومات آویزاں ہونا چاہیں ۔ اور کو ئی مسئلہ درپیش ہو تا انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جا ئے۔ تمام متعلقہ افسران ایک دوسرے سے رابطہ رکھیں ۔ گند م خرید کے سلسلے میں کسی قسم کی کو ئی شکایت نہیں ملنا چاہیئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتا یا کہ 12اپریل سے بارد انے کا کام شروع کر دیا جا ئے گا ۔ ہر سنٹر پر چار رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو سنٹر کی نگرانی کرے گی ۔ تمام انتظاما ت کو حتمی شکل دی جا چکی ہے انشاء اللہ ٹارگٹ کو پورا کر لیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ گند م کی قیمت 12 سور وپے فی من مقرر کر دی گئی ہے ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے افسران کوہدایت کی کہ سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال بند کیا جا ئے اور پیٹرول کے خرچہ کو کنٹرول کر کے کم کیا جا ئے اور متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ وال چاکنگ کو فوری طور پر ختم کیا جا ئے۔ ٹریفک قوانین پر عمل ددرامد کرایا جا ئے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers