Feature Top (Full Width)

Tuesday, 1 April 2014

ضلع راجن پور میں 162ایجوکیٹرز کی بھرتی شفاف پنجاب گورنمنٹ کی میرٹ پالیسی ڈی سی او غازی امان اللہ

راجن پور (کرائم رپورٹر )ضلع راجن پور میں 162ایجوکیٹرز کی بھرتی شفاف پنجاب گورنمنٹ کی میرٹ پالیسی کے مطابق کی گئی ہے۔ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ مثبت انداز میں اپنی جائے تعیناتی پر کام کریں ۔ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں ۔ نوجوان نسل کی تربیت اب آپ کے ہاتھ میں ہے۔ جس مقصد کے لیئے آپ کو تعینات کیا گیاہے اس مقصد کو قومی جذبے کے ساتھ پورا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے تقریب تقسیم آرڈر ایجوکیٹر ز 2014کے موقع پر خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ڈی ایم او صفی اللہ گوندل ، ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ ۔ ڈی او زنانہ فوزیہ حنا ، ڈی او مردانہ شاہد لطیف ۔سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد اور تمام ایجوکیٹرز نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مبارک باد دی او ر ہدایت کی کہ گورنمنٹ کی تعلیمی پالیسی پر عمل کر کے تعلیمی معیار کو اپنی محنت اور لگن کے ساتھ بچوں کوتعلیم دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضلع پسماندہ نہیں رہا ۔ انشاء اللہ تعلیم و صحت کے علاوہ ہر میدان میں پنجاب بھر کے دوسرے ترقیاتی اضلاع کے برابر لائیں گے ۔ اس موقع پر ای ڈی او تعلیم نے بتایاکہ ڈی سی او کی زیر نگرانی میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کا عمل بڑے شفا ف اور میرٹ کے مطابق کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی ہو نے والے دس یوم کے اندر میڈیکل اور جائننگ رپورٹ پیش کریں ۔ جائننگ کے بعد ان ک ٹریننگ کر ائی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ تین سال بعد آپ کا کردگی کا جا ئزہ لیا جا ئے گا ۔ پالیسی کے مطابق آپ کو پکا کیا جا ئے گا ۔ قبل ازیں ڈی سی او نے بھر تی ہونے والوں سے حلف لیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت اور نعت رسول سے شروع کیا گیا آخر میں بھر تی ہونے والے ایجوکیٹر ز میں آرڈرز تقسیم کیئے گئے ۔ان میں85مردانہ اور 77زنانہ ایجوکیٹر کو آرڈر تقسیم کیئے گئے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers