راجن
پور(کرائم رپورٹر)بجلی چوروں کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے سینکڑوں ملوث
لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے یہ بات ایس ای اپریشن میپکو سرکل ڈیرہ غازی
خان ناصر رشید نے بتائی انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے لوڈ شیڈنگ پر
قابو پایا جا سکتا ہے اداروں میں لوگوں کا کردار اہم ہوتا ہے۔ حکومتی
کوششوں سے لوڈ شیڈنگ کا جلد خاتمہ ہو جائے گا تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا
عوام بجلی چوروں کی نشاندہی کریں ان کے خلاف سخت کاروئی کی جائے گی انہوں
نے کہا کہ میپکو کے ملازمین اگر بجلی چوری میں ملوث پائے گئے تو انہیں
ملازمت سے بر طرف کیا جا سکتا ہے اس لیے کرپٹ ملازمین اپنا قبلہ درست کر
لیں اور اپنا مستقبل تاریک نہ کریں انہوں نے کہا کہ مٹھن کوٹ فیڈر پر کام
تیزی سے جاری ہے اور موسم گرما کی آمد سے قبل فیڈر کی تعمیر مکمل ہو جائے
گی جس سے شہر میں کم وولٹیج اور ٹرپنگ جیسے مسائل ختم ہوجائیں گئے۔اس موقع
پر ایکسیئن راجیش کمار، ایس ڈی او محمد شریف بگٹی،محمد ثناء اللہ اور محمد
یاسین دریشک بھی موجود تھے
0 comments:
Post a Comment