راجن پور(کرائم رپورٹر)ضلع راجن پور میں امسال دس لاکھ پودے لگائے جائیں
گئے ہر بالغ آدمی ایک پودا لگائے گا حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو ٹارگٹ دے
دیا ہے۔یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ملک سیف الرحمن نے صحافیوں کو بتائی
انہوں نے کہا کہ امسال شجر کاری کی مہم میں صوبائی محکمہ جنگلات اور ضلعی
محکمہ جنگلات پانچ پانچ لاکھ پودے پورے ضلع میں لگائیں گئے جبکہ راجن پور
شہر اور پارکوں میں ایک ہزار پودا جس کی مالیت آٹھ لاکھ روپے ہے لگائے
جائیں گئے انہوں نے کہا کہ ہر گھر کے سامنے ایک پودا لگائیں گے عوام تعاون
کریں اب تک جو پودے لگائے گئے ہیں متعلقہ گھروں کے مکین ان کو پانی تک نہیں
دیتے جبکہ حکومتی تحویل والے پودوں کی صحیح نشو ونما ہورہی ہے انہوں نے
بتایا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق ہر بالغ آدمی ایک پودا لگائے اور اس کی
حفاظت کی جائے درخت نعمت خداوندی ہیں جو صحت مند ماحول کی ضمانت ہیں انہوں
نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسے قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دیں تاکہ اسے
کامیابی سے دو چار کیا جا سکے۔13
0 comments:
Post a Comment