راجن پور(کرائم رپورٹر)ڈی سی او راجن پور نے شکستہ حفاظتی بندوں کی تعمیر و
مرمت کیلئے اپنے ضلعی گورنمنٹ کے فنڈز سے ایک ہزار گھنٹے بلڈوزر کی منظوری
دی ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب کو 15ہزار گھنٹوں کی سمری بھجوا دی ہے ۔تفصیل
کے مطابق ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کی تجویز پر ضلعی
انتظامیہ نے رود کوہیوں کے راستوں اور 2010 کے فلڈ سے متاثرہ حفاظتی بندوں
کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کردیا ہے ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ
نے اس سلسلے میں فوری طور پر ضلعی گورنمنٹ کے فنڈز سے ایک ہزار گھنٹے
بلڈوزر کی منظوری دے دی ہے مزید برآں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو 15ہزار
گھنٹوں کی سمری بھی فوری طور پر بھجوا دی ہے اس بارے بتایا گیا ہے کہ اس
بارے حفاظتی بندوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے شکستہ اور کمزور حفاظتی
بندوں کی تعمیر و مرمت پر جلد کامشروع کر دیا جائے گا تاکہ سیلاب سے بچاؤ
کے انتظامات قبل از وقت مکمل کر لیے جائیں
0 comments:
Post a Comment