Feature Top (Full Width)

Tuesday, 1 April 2014

تمام عہدیداران اور اجلا س میں شریک تمام دکانداروں کا شکریہ ادا کیا ۔


راجن پور (کرائم رپورٹر )انجمن تاجران چوک الہٰ آباد کا اجلاس گذشتہ روز حاجی ارشد باجوہ کی ایجنسی پر ہوا جس کا باقاعدہ آغا زتلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیااوراس کے بعد نئی باڈی تشکیل دی گئی۔جس میں طے پایا گیا کہ کسی بھی دکاندار کے معاملے کو اپنا معاملہ سمجھا جائے گااور اسے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔جیسا کہ چند دن پہلے بیٹری کی دکان پرہونے والی چوری کی نشاندہی ساتھ والے دکاندار وں نے کی تھی جس کے نتیجے میں چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہوااور بعد میں انہیں معافی تلافی کے بعد چھوڑ دیا گیا۔اس سے مارکیٹ میں موجود دکانداروں کا حوصلہ مزید بلند ہوا اور انہوں نے مزید ہر مشکوک شخص پر نظر رکھنے کا اعادہ کیا ۔اس سے تمام دکاندار اپنے آپ کو محفوظ تصور رہے ہیں۔اور اس اجلاس میں محلہ کی سکیورٹی کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی جس میں تمام عہدیداران اور اجلاس میں شریک تمام دکانداروں نے اپنی اپنی آراء پیش کیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے نو منتخب عہدیداران نے اگلے اجلاس میں بہتر لاہِ عمل اپنانے کاارادہ کیا ۔نومنتخب ارکان نے سرپرستِ اعلیٰ ملک فیض احمد چئیر مین حاجی محمدیعقوب صدر حاجی ارشد باجوہ،جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری چوہدری طارق محمود ،نائب صدر مشتاق احمد ورک،وائس چئیر مین رانا محمد رفیق ، سیکرٹری نشرو اشاعت چوہدری محمد یوسف نے خطاب کیا اور اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے نو منتخب باڈی پر بھر اعتماد کا اظہار کیا آخر میں نو منتخب صدر حاجی ارشد باجوہ نے تمام عہدیداران اور اجلا س میں شریک تمام دکانداروں کا شکریہ ادا کیا ۔
آخرمیں چند دن پہلے ہونے والی چور ی کی نشاندہی کرنے والے دکاندار شاہد اور عبدالرحمن کو نو منتخب چئیر مین حاجی یعقوب نے انعام سے نوازہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers