Feature Top (Full Width)

Tuesday, 1 April 2014

دوکانوں کو مردہ مرغیوں کے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے

راجن پور(کرائم رپورٹر) مردہ مرغیوں کے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس بارے معلوم ہوا ہے کہ شہر کی دوکانوں کو رات یا پھر علی الصبح مرغیاں سپلائی کی جاتی ہیں اُس وقت بازاروں میں رش نہیں ہوتا ۔بیمار اور لاغر مرغیوں کی شکایات عام ہیں تاہم گذشتہ روز ایک دوکان پر مردہ مرغیوں کو فروخت کیا گیا اور لوگوں نے اسے دیکھ لیا دوکاندار کے پاس 100سے بھی زائد مردہ مرغیاں موجود تھیں تو دوکاندار نے موقف اختیار کیا کہ مردہ مرغیاں فروخت نہیں بلکہ ہول سیلر کو واپس کی جائیں گی ۔اس اطلاع پر شہر بھر میں تشویش پائی جاتی ہے بعض لوگوں کا کہنا کہ مردہ مرغیاں شادی بیاہ او ر منعقدہ دیگر تقریبات کے آرڈر میں شامل کر دی جاتی ہیں ۔مجاہد حسین،محمد جاوید ،عاشق حسین وغیرہ کا کہنا ہے کہ اس بارے تحقیقات کرائی جائے ۔دوکاندار اس مذموم کاروبار میں ملوث ہیں مردہ مرغیوں کی فروخت کر کے کروڑ پتی بن چکے ہیں مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے رکھ دیتے ہیں اور بعد میں ان کو ذبح کی گئی مرغیوں کے گوشت کے ساتھ فروخت کیا جاتا ہے انہوں نے متعلقہ اداروں کی ناقص کار کردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers