Feature Top (Full Width)

Tuesday, 1 April 2014

راجن پور کو سوئی گیس کی فراہمی سے اس علاقے کی قسمت بدل جائے گی سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)راجن پور کو سوئی گیس کی فراہمی سے اس علاقے کی قسمت بدل جائے گی سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے اپنے دور نظامت میں بھی عوام کو بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے ریکارڈ قائم کئے تھے وہ عوام کے حقیقی نمائندے کا حق ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار حسنین عباس سونترہ، ریاض آصف،ڈاکٹر شمع نور،راؤ ضیاء اللطیف ،سید حسنین شاہ بخاری ایڈووکیٹ، رانا مختیار احمد ایڈووکیٹ،منیر احمد جسکانی، خادم حسین دریشک، محمد اکرم دریشک ایڈووکیٹ، جام عاشق حسین، جام طاہر محمود، محمد ابراہیم مشوریاور فدا حسین ٹانوری نے اپنے مشتکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجن پور پسماندی ترین ضلع ہے وزیر اعظم نے راجن پور کو سوئی گیس کی فراہمی کا جو وعدہ کر رکھا تھا سردار حفیظ الرحمن خان دریشک کی کاوشوں سے پورا ہو چکا ہے اس سے ہر غریب خاندان کو چار ہزار روپے ماہانہ بچت ہوگی جو وہ جلانے والی لکڑی خرید کرتے تھے مزید یہ کہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بھی یہ منصوبہ مدد گار ثابت ہو گا کیونکہ سوئی گیس کی فراہمی کے بعد صنعتی یونٹ لگانے کے مواقع میسر ہونگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل سے جمہوری نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا ۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے الیکشن میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں راجن پور کے عوام ان کے دور کو ہمیشہ یاد رکھیں گئے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers