راجن
پور(کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) تحصیل میونسپل آفیسر محمد عثمان سرویا نے
کہا ہے کہ محدود وسائل میں عوام کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرنے میں کوشاں
ہیں۔تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تحصیل راجن پور کو خوبصورت بنایا
جائے گا انہوں نے کہا کہ پوری تحصیل میں صحت و صفائی کا نظام بہتر بنا دیا
گیا ہے واٹر سپلائی کا نظام بھی کافی حد تک بہتر ہو چکاہے مچھروں کے خاتمے
کیلئے ٹی ایم اے کا ؑ عملہ سپرے شروع کر چکا ہے عوام احتیاطی تدابیر پر
سختی سے عمل کریں انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف خصوصاًتعاون کی اشد ضرورت
ہے احتیاطی تدابیر سے ڈینگی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔بحیثیت مسلمان صحت
وصفائی ہمارا دینی فریضہ ہے 50فیصد بیماریوں کو صحت وصفائی کو بہتر بنا کر
ختم کیا جا سکتا ہے اگر ہم اپنے قومی فرائض ادا کرنے لگیں تو ہم خوشحالی کی
جانب گامزن ہو سکتے ہیں اور اربوں روپے کی بچت ہو گی جس سے ہماری نسلیں
خوشحال زندگی گزار سکیں گی اس موقع پر ،تحصیل آفیسر فنانس ملک جمال فرید
ذوالفقار انجم،چوہدری محمد اصغر امان اللہ اعوان بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment