راجن
پور(کرائم رپورٹر) پارٹی قیادت کارکنوں کی تہہ دل سے قدر کرتی ہے وہ پارٹی
کا اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف خان
مزاری نے سابق ناظم کمال فرید ملک کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے
بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 66سالہ
تاریخ میں راجن پور کے عوام کو اتنا ترقیاتی منصوبے کسی بھی دور میں نہیں
ملے شریف برادران راجن پور کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر لیتے ہیں اب تک
ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچنے والے ہیں میاں برادران نے
ترقیاتی فنڈز کا رخ ضلع راجن پور کی طرف کر دیا ہے جس سے غربت کا خاتمہ اور
خوشحالی کا دور شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ شریف برادران ہمیں طلب کر کے
منصوبے اور فنڈز دیتے ہیں یہ ان کی محبت کی انتہا ہے ۔سردار عاطف حسین خان
مزاری نے مرحوم کمال فرید ملک کے فرزند ملک حمزہ کمالاور ان کے بھائی ملک
جمال فرید سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی سیا سی ،سماجی خدمات کو خراج
تحسین پیش کیا اس موقع پر محمد اشرف فریدی ،راؤ شوکت حسین،رانا ثناء
اللہ،طارق حسین چشتی، ملک عاشق فریدی،ساجد شبیر ،ملک آصف فریدی موجود تھے
0 comments:
Post a Comment