Feature Top (Full Width)

Tuesday, 1 April 2014

شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شب خون مار کر ہٹایا گیا جس کی وجہ سے ملک پچاس سال پیچھے دھکیل دیا گیا

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کی عہد ساز شخصیت تھے ملک کو ایٹمی قوت بنانا ،جمعہ کی چھٹی،آئین کی متفقہ منظوری،اسلامک ورلڈ بلاک کا قیام ان کا عظیم کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار ڈویثرنل صدر پی پی پی سرور عباس ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شب خون مار کر ہٹایا گیا جس کی وجہ سے ملک پچاس سال پیچھے دھکیل دیا گیا اور انہیں قوتوں نے دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا اور آج ملک میں قیادت کا فقدان ہے ہر سال کی طرح امسال بھی شہید بھٹو کی برسی میں ڈویثرنل بھر سے قافلے شرکت کریں گئے ڈویثرن ڈیرہ غازی خان سے کارکنان کا قافلہ تین اپریل سے راجن پور سے روانہ ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان ہے جس میں تمام کارکنان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی شکیل خان بلوچ ،شاہد اقبال ایڈووکیٹ، راؤ ذوالفقار علی،میاں امجد عباسی،محمد یاسین ہمشیرا،منیر ناصر،مختیار احمد بھٹی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers