Feature Top (Full Width)

Tuesday, 1 April 2014

ماڈل تھانوں میں سائلین کی نہ صرف مفت ایف آئی آردرج ہو گی بلکہ انہیں چائے پانی بھی پلایا جائے گا

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)پولیس کلچر تبدیلی کے عمل سے گذر رہا ہے ماڈل تھانوں میں سائلین کی نہ صرف مفت ایف آئی آردرج ہو گی بلکہ انہیں چائے پانی بھی پلایا جائے گا پنجاب کے 100ماڈل تھانوں کو چائے پانی پلانے کیلئے بجٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس مقصد کیلئے سٹی تھانہ راجن پور کیلئے ماہانہ 60ہزار روپے مختص کیے گیے ہیں ۔یہ بات ایس ڈی پی او خالد مسعود بھٹی نے روز نامہ اوصاف کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہی کہ پنجا ب میں 100ماڈل تھانے ہیں ہر تھانے کیلئے علیحدہ علیحدہ رقم مختص کی گئی ہے اس کا مقصد سائلین کی عزت نفس اور پولیس کا خوف دور کرنا ہے تاکہ پولیس کے روائتی کلچر کے باعث جرائم کی وارداتوں کے جو کیس رپورٹ نہیں ہوتے ان کو پولیس کے ریکارڈ میں لایا جاسکے انہوں نے بتایا کہ اب ہر سائل کی ایف آئی آر بالکل مفت درج ہوگی بلا وجہ یا بے قصور کو چالان کرنے پر تفتیشی آفیسر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل کی ہدایت پر ایس ایچ اوز کو پولیس افسران سے اجازت لیے بغیر مقدمات کے اندراج کیلئے فری ہینڈ دے دیا گیا ہے اس سے قبل بیشتر مقدمات میں ایس ایچ اوز کو افسران سے اجازت لینا پڑتی تھی انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے جرائم کے حقیقی اعداد و شمارسامنے لائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے انتباہ کیا کہ فری ایف آئی آر درج نہ ہونے کی شکایات پر سخت کاروائی کی جائے گئی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers