راجن پور(کرائم رپورٹر) واپڈا کی نجکاری کے خلاف میپکو کے کارکنوں نے راجن
پور میں واپڈا پاور سٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ نجکاری کے خلاف
ملازمین نے دفتروں کی تالا بندی کرتے ہوئے ہڑتال بھی کی۔۔۔۔تفصیلات کے
مطابق میپکو آفس راجن پور میں ملازمین نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف ہڑتال
کرتے ہوئے کام بند کر دیا اور دفاتر کی تالا بندی کی ۔ واپڈا یونین کے
عہدیداروں و کارکنوں نے میپکو آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا
کی نجکاری کا فیصلہ کرنے والے حکمرانوں کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین نے
حکومتی فیصلہ کے خلاف بینرز آویزاں کر رکھے تھے جن پر اُن کے مطالبات درج
تھے ۔ مظاہرہ میں کارکنان سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے ۔ واپڈا نجکاری کا
فیصلہ نا منظور کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے ڈویژنل
چئیرمین جام عبدالقادر کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے لیے
پالیسیاں بہتر بنانے کی بجائے قومی اثاثے بیچے جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ
واپڈا کی نجکاری کرنے کی بجائے اس میں بہتری لانے کے لیے منیجمنٹ تبدیل
کرتے ہوئے اچھی صلاحیتوں کے حامل لوگ آگے لائے جائیں
0 comments:
Post a Comment