Feature Top (Full Width)

Thursday, 10 April 2014

ٹریفک پولیس ضلع راجن پور میں اپنے فرائض محنت اور جانفشانی کے ساتھ انجام دے رہی ہے

 

راجن پور (کرائم رپورٹر)راجن پور کی سماجی شخصیات ریاض احمد منظور خان طالب حسین اور سابق کونسلر حاجی زوار حسین کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس ضلع راجن پور میں اپنے فرائض محنت اور جانفشانی کے ساتھ انجام دے رہی ہے جس سے ٹریفک کے نظام میں کسی حد تک بہتری آئی ہے مگر چند ایسے عناصر جو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں وہ مسلسل پروپیگنڈا کررہے ہیں اور ٹریفک پولیس کے خلاف بے بنیاد ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں ایسے بیانات کی مذمت کرتے ہیں چونکہ یہ عناصر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں مصروف ہیں اس لئے وہ ٹریفک پولیس کے خلاف آئے روز الزامات عائد کرتے رہتے ہیں انہوں نے ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل سے ایسے منفی عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو سرکاری اہلکاروں کو اُن کے فرائض کی تکمیل کے دوران اثر انداز ہوتے ہیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers