راجن
پور ( کرائم رپورٹر) راجن پور ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے حکومتی
پالیسی کی آڑ میں شہریوں سے کاغزات کی مد میں تین روز میں لاکھوں روپے بٹور
لیے ۔۔۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کی آڑ میں ایکسائز اینڈ
ٹیکسیشن آفیسر انجم رحمان نے شہر کے مختلف چوکوں پر ناکے لگا کر شہریوں سے
کاغذات مکمل رکھنے کی آڑ میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے متاثرین
عبد الکریم ، ظفر اللہ و دیگر کا کہناہے کہ متذکرہ ای ڈی او نے مختلف چوکوں
پر مختلف اوقات کار میں ناکے لگا کر ٹریکٹر ٹرالی و دیگر گاڑی مالکان سے
تین ہزار وپے سے دس ہزار روپے فی کس لوٹ مار شروع کر رکھی ہے متاثرین کے
مطابق ای ٹی او نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تین روز میں
شہریوں سے لاکھوں روپے ٹھگ لیے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ موقع پر اُس کی
ڈیمانڈ پوری کر دی جائے تو ٹھیک ورنہ قانونی پیچیدگیوں کے صبر آزما مراحل
سے گزرنا پڑتا ہے جس سے بچنے کے لیے شہری لُٹنے پر مجبور ہیں ۔ متاثرین نے
ڈائریکٹر ایکسائز پنجاب لاہور ، کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈی سی او راجن پور
سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کی اہے
0 comments:
Post a Comment