راجن
پور ( کرائم رپورٹر) سرائیکی قومی اتحاد نے عوام کو شعور اور سچ بولنے کی
جرات دی ہے ۔ یوسف رضا گیلانی اگر اپنے دور حکومت میں سرائیکی صوبہ بنا
دیتے تو آج سرائیکی قوم کو ن لیگ کے اس دور میں حکومت سے امیدیں وابسطہ نہ
ہوتیں ۔ سرائیکی قوم کا بچہ بچہ جنوبی پنجاب کو مسترد کرتا ہے ۔ ان خیالات
کا اظہار سرائیکستان قومی اتحاد کے ممبر کونسل سردار خان لُنڈ اور انقلابی
شاعر اللہ ڈتہ بدنام نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ
جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ طبقہ کے خلاف نوجوان طبقہ آگے آکر اپنے حقوق
غصب کرنے والوں کا محاسبہ کرین انھوں نے کہا کہ سرائیکستان قومی اتحاد کے
سربراہ خواجہ غلام فرید کی قیادت میں سرائیکیوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کے
لیے جدوجہد کر رہے ہیں اس موقع پر جام غلام عباس ، احسن بلوچ ، جام اختر
عباس ، ارشد بھٹی و دیگر بھی موجود تھے
0 comments:
Post a Comment