راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور ، ڈسٹرکٹ بار کونسل کے خواجہ فرید ہال
میں بین االاقوامی شہرت یافتہ مصری قراہ خوانوں نے قرآن مجید کی تلاوت کر
کے حاضرین میں قلبی اطمنان کی روح پھونک دی ۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق با وقار
تقریب سابق صدر بار صاحبزادہ جہانگیر فرید ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوئی
جس میں مصر سے آئے ہوئے قراء خوانوں الشیخ جمال حسین خالد ، الشیخ صالح
حسن علی نے قرآن حکیم کی صورتوں کی تلاوت کر کے حاضرین کے دلوں کو اللہ کے
پاک کلام سے منور کر دیا ۔ نقابت کے فرائض قاری غلام حسین نے سر انجام دیے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ظفر اقبال ، ایڈشنل سیشن ججز محبوب احمد خاں ،
اسلم پرویز ، سینئر سول جج انجم ممتاز ملک، جنرل سیکرٹری بار گل محمد جمن
بزدار ، قاری حبیب اللہ صادقی و دیگر بھی موجود تھے
0 comments:
Post a Comment