Feature Top (Full Width)

Saturday, 12 April 2014

عورت فاؤنڈیشن کے آواز پروگرام کا مقصد پرامن معاشرے کے قیام کو یقینی بنانا ہےاظہر بلوچ

راجن پور(کرائم رپورٹر) عورت فاؤنڈیشن کے آواز پراجیکٹ کے پروگرام آفیسر اظہر بلوچ نے کہا ہے کہ عورت فاؤنڈیشن کے آواز پروگرام کا مقصد پرامن معاشرے کے قیام کو یقینی بنانا ہے اور شہریوں کو اس قابل بنانا ہے کہ سماجی خدمات فراہم کر نے والے ادارے اُن کے جوابدہ ہوں سماجی ہم آہنگی کو فروغ دے کر وطنِ عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے اِن خیالات کا اِظہار اُنہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب باعنوان ’’سماجی خدمات کی بہتری کیلئے ایڈووکیسی پلان کی تیاری ‘‘کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا اس تقریب میں ضلعی وتحصیل چئیر مین آواز پروگرام نعیم اکبر جسکانی راؤ ضیاء اللطیف محمداسحاق گبول دس یونین کونسلز کے آواز ویلج فورمز کے عہدیداروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر اظہر بلوچ کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کی بیشتر یونین کونسلز میں نکاسی آب مراکزِ صحت اسٹاف اور ادویات کی کمی سمیت رابطہ سڑکاٹ نہ ہو نے کے باعث مقامی کمیو نٹی مسائل کا شکار ہے آواز پروگرام کا مقصد شہریوں کے مسائل کا حل اور معاشرتی ترقی میں شہریوں اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں پُل کا کردار ادا کرنا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers