Feature Top (Full Width)

Sunday, 1 February 2015

تعمیراتی کاموں میں کرپشن کے باعث ٹھیکیداروں کو ایڈوانس آدائیگیاں کی جارہی ہیں کمشنر ڈیرہ غازیخان

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) محکمہ روڈز کے زیراہتمام جام پور سٹی پیکج کے تحت 12 کروڑ روپے کے تعمیراتی کاموں کے ٹھیکوں کی نیلامی ،ٹھیکوں کی نیلامی میں دیگر اضلاع کے ٹھیکیداروں نے بھی حصہ لیا محکمہ ہائی وے کے ایکسئین شفقت حسین بخاری کی نگرانی میں ٹھیکوں کی نیلامی کی گئی ان کاموں میں شوگر سیس فنڈ سے انڈس شوگر ملز کے قریب انڈس ہائی وے سے ملحقہ سروس روڈ بھی شامل ہے جس کا کام دو ماہ سے شروع ہے مگر اس کا ٹھیکہ اب نیلام کیا گیا اور وہ پہلے سے کام کر نے والے ٹھیکیدار امان اللہ قریشی کو دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکس ڈیپارٹمنٹ من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لئے کام پہلے شروع کرادیتا ہے اور محض دکھاوے کے لئے ٹھیکے کی نیلامی کا ڈھونگ رچا کر سرکاری خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جاتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی تعمیراتی کاموں میں کرپشن کے باعث ٹھیکیداروں کو ایڈوانس آدائیگیاں کی جارہی ہیں عوامی وشہری حلقوں محمد خان ،عبدالوحید ،محمد بلال ودیگر نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers