راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو بھی پرموشن دی جائے
مہنگائی کے دور میں اساتذہ کا موجودہ تنخواہ میں گذارا ناممکن ہے حکو مت
پنجاب پرائمری سکولوں کے اساتذہ کے اسکیل پر نظر ثانی کرے اور ہر پانچ سال
بعد اساتذہ کو نئے سکیلوں میں پرموٹ کرے تفصیلات کے مطا بق پرائمری سکولوں
کے اساتذہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں
اساتذہ کا موجودہ تنخواہ میں گذارہ کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو چکا ہے
اساتذہ اپنے بچوں کی کفالت ،علاج معالجہ اس تنخواہ کے ہوتے ہوئے نہیں
کرسکتے اُن کا کہنا تھا کہ جس طرح دیگر محکموں کے آفیسران کو مراعات دی گئی
ہیں ایسی ہی مراعات اور مالی امداد اساتذہ کو فراہم کی جائے اور اُن کے پے
اسکیل ہر پانچ سال بعد خود بخود اَپ گریڈ کر نے کا نظام تشکیل دیا جائے
تاکہ اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو۔
0 comments:
Post a Comment