راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں سرکاریوں گاڑیوں کا بے دریغ
استعمال کیا جانے لگا آفیسران گھروں اور نجی تقریبات میں جانے کے لئے
سرکاری گاڑیاں استعمال کر نے لگے گاڑیوں کی مر مت پر ہرماہ لاکھوں روپے
سرکاری خزانے سے نکلوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے حیرت انگیز امر یہ ہے کہ ان
آفیسران کی دیکھا دیکھی اب ڈرائیورز بھی اپنے دوستوں ،عزیزوں کی شادیوں
میں بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کر نے لگے ہیں ذرائع کے مطابق ان سرکاری
گاڑیوں کی منٹیننس کے نام پر ہر محکمہ ہر ماہ لاکھوں روپے سرکار سے وصول
کررہا ہے دوسری جانب سرکاری گاڑیوں کا پٹرول اور ڈیزل بھی بیچ کر سرکار
کوٹیکہ لگا یا جارہا ہے راجن پور کے عوامی وشہری حلقوں نے ڈی سی او ضلع
راجن پور سے سرکاری گاڑیوں کی لاگ بکس کی چیکنگ کولاز می قرار دینے اور ای
ڈی او فنا نس دفتر میں ہر ماہ چیک کر انے کا پا بند بنا نے کا مطا لبہ کیا
ہے ۔
0 comments:
Post a Comment