راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،یونین کونسل غربی میں صفائی کی ناقص
صورتحال علاقہ مکینوں کے لئے عذاب بن گئی نالیوں کاگندہ پانی نکاسی نہ
ہوسکنے کے باعث گھروں میں داخل ہونے لگا شہری آمدورفت کے لئے پریشان
،وزیراعلیٰ پنجاب ضلع راجن پور کے اس گھمبھیر مسئلہ کو حل کرائیں علاقہ
مکینوں کی دُہائی تفصیلات کے مطابق ٹھیڑی کالونی ،اسلم ٹاؤن ،سدرہ گارڈن
،عید گاہ کالونی ،بند روڈ ،لا نگ کالونی ،امیر حمزہؓ کالو نی سمیت یونین
کونسل غربی کی نوآباد کالونیوں کے مکین گندے پانی کی نکاسی کے حوالے سے سخت
پریشان ہیں ہاؤسنگ کالونیاں بنا نے والے پراپرٹی مالکان تو زمینیں بیچتے
چلتے بنے اور شہریوں کو پریشانی سے دوچار کر گئے شہر بھر کی اس یونین کونسل
کی تقریباً تمام کالونیاں نکاسی آب کے مسائل سے دوچار ہیں نالیوں کا گندہ
پا نی نکاسی نہ ہوسکنے کے باعث نہ صرف گلیوں میں جمع ہورہا ہے بلکہ کہیں تو
گھروں میں داخل ہوکرشہریوں کے لئے مسائل پیدا کررہا ہے گندے پانی کے جمع
ہونے سے ملیریا سمیت کئی بیماریوں نے مکینوں کو گھیر رکھا ہے شہریوں
محمدرفیق ،اعجاز احمد،محمد ابوبکر ،محمد حسنین ،عبیداللہ آصف نے اعلیٰ حکام
سے اس یونین کونسل میں نکاسی آب کی سکیمیں تعمیر کراکر علاقہ مکینوں کو
فوری ریلیف فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment