راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور شہر میں تجاوزات کی بھرمار ،پختہ سڑکات تنگ
گلیوں میں تبدیل ،خواتین ،بچوں اوربڑوں سبھی کا پیدل چلنا اور بازاروں سے
خریداری کرنا محال ہوگیا ضلعی انتظا میہ خدارا اس مسئلہ کو حل کر کے شہریوں
کوریلیف فراہم کرے شہری سراپاء احتجاج تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر کے
صدر بازار سمیت بازاروں میں پختہ سڑکات پر بے پناہ تجاوزات کے قیام سے اب
بازاروں سے پیدل گذرنا بھی مشکل بن گیا ہے ہر دوکاندار نے پختہ سڑک پر تھڑے
قائم کررکھے ہیں رہی سہی کسر ہتھ ریڑھی والوں نے پوری کررکھی ہے جنہوں نے
بیک وقت سڑک پر دو سے تین ریڑ ھیاں کھڑی کرکے سڑک کو مکمل طور پر بند
کررکھا ہے خواتین ،بچے اور بڑے سبھی سڑک سے گذرنا اب خواب سمجھتے ہیں
شہریوں محمد علی ،وقاص احمد ،بشارت احمد،سہیل انور،محمد بشیر ودیگر نے
احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتلایا کہ اس اہم مسئلہ کی کئی بار ٹی ایم او
راجن پور ،ایڈمنسٹریٹر تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن اور اسسٹنٹ کمشنر کو
نشاندہی کی مگر تجاوزات تاحال جوں کے توں موجود ہیں سابق ڈی سی او غازی
امان اللہ کے دور میں انجمن تاجران کے وفد نے چار فٹ جگہ پر تجاوز کی اجازت
لی تھی مگر اب تو ان تاجروں قبضہ مافیا نے سو فی صد پختہ سڑک پر قبضہ جما
لیا ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری لوکل گور
نمنٹ پنجاب ،کمشنر ڈیرہ غازیخان ،ڈی سی او ضلع راجن پور سے اس اہم مسئلہ کو
فوری حل کرانے اور آپریشن کرا کر پختہ سڑکات کوواگذار کرانے کا مطالبہ کیا
ہے ۔
0 comments:
Post a Comment