Feature Top (Full Width)

Monday, 4 January 2016

چھا پے ختم ،ملا وٹ فا فیا دو با ر ہ سرگرم ما ر کیٹس میں مضر صحت کی بھر پور شہر ی پر یشان

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،ضلعی فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ختم ،ناقص اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دوبارہ سرگرم ،شہری گراں فروشوں اور جعلسازوں کے ہاتھوں لُٹنے اور صحت گنوانے پر مجبور ،وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور میں فوڈ اتھارٹی کے ممبر آفیسران کی اپنی مصروفیات کے باعث ناقص اشیاء فروخت کر نے والوں کے خلاف چھاپوں کاسلسلہ رک گیا ہے جس سے ناقص اور دونمبر اشیاء بیچنے والے گروہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں اور شہریوں کو ناقص اشیاء فروخت کر نے اور کھلانے پلانے میں مصروف ہوچکے ہیں عوام ایک بار پھر ان جعلسازوں کے ہاتھو ں صحت گنوا نے پر مجبور ہوچکے ہیں عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئر مین فوڈ اتھارٹی پنجاب سے ضلع راجن پور میں چھاپے مارنے کے حوالے سے احکا مات جاری کر نے اور ٹیموں کو فعال کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers