Feature Top (Full Width)

Monday, 4 January 2016

عرصہ چار سال قبل سیلاب سے تباہ حال گبول جاگیر کی سڑک تاحال مرمت نہ کی گئی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عرصہ چار سال قبل سیلاب سے تباہ حال گبول جاگیر کی سڑک تاحال مرمت نہ کی گئی اہل علاقہ ٹوٹی پھوٹی سڑک سے گذر نے پر مجبور ،علاقہ مکین حکومتی وعوامی نمائندگان کی سرد مہری پر سراپاء احتجاج گبول جاگیر ،بستی بندیشہ ،بستی آرائیں ودیگر بستیوں کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتلایا کہ عرصہ چار سال قبل رودکوہی سیلاب نے قصبہ گبول جاگیر کی سڑک کوتباہ کرکے رکھ دیا حکومتی دعوؤں کے برعکس آج تک اس سڑک کی بحالی اور مرمت نہ کی گئی اہل علاقہ چار سال سے اس سڑک پر دھکے کھانے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بستی میں بیمار شہریوں کو راجن پور ہسپتال لے جانے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں جبکہ روزمرہ کی آمدورفت میں بھی کا فی مشکلات ہیں جبکہ اہل علاقہ اپنی اجناس کپاس ،گندم اور گناء کو منڈیوں تک لے جانے میں بھی خاصے مشکلات کا شکار ہیں اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ قصبہ کی اکلوتی تباہ حال سڑک کی فوری تعمیر کویقینی بنا کر اُن کی مشکلات کو حل کیا جائے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers