Feature Top (Full Width)

Monday, 4 January 2016

را جن پور کسان پیکج نہ ملنے پر کا شتکا رو ں کا احتجا ج

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیراعظم کسان پیکج کی امداد نہ ملنے پر راجن پور کے متعدد مواضعات کے کسان سراپاء احتجاج ،فوری طور پر وزیراعظم کسان پیکج کے تحت امداد فراہم کی جائے ،امداد نہ دی گئی تو انڈس ہائی وے پر مظاہرہ کریں گے کسانوں جن کی قیادت کسان راہنماء سردار جلب خان گبول کررہے تھے اُنہوں نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتلایا کہ فتح پور ،درخواست حاجی محمد ،گبول جاگیر ،چک بنہ گبول، جہان پور سمیت متعدد مواضعات کے کسان وزیراعظم کے پیکج سے محروم ہیں ایک طرف رودکوہی سیلاب نے اُن کی فصلات تباہ کیں جس کا حکو مت پنجاب نے سروے کر نے کے بعد چھ ماہ گذرجانے کے بعد معاوضہ نہ دیا اب وزیراعظم کے کسان پیکج کی مالی امدادی سکیم سے بھی یہ سیلاب متاثرین محروم ہیں انہوں نے حکو مت پنجاب کے حکام اور ڈی سی او راجن پور سے مالی امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers