Feature Top (Full Width)

Monday, 4 January 2016

راجن پور ،سرکاری سکولوں کے کھلنے کے باوجودسکولوں کے اساتذہ غائب رہے

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،سرکاری سکولوں کے کھلنے کے باوجود آج کئی سکولوں کے اساتذہ غائب رہے کئی علاقوں میں معصوم طلباء وطالبات سخت سردی میں کئی گھنٹے ٹھٹھرنے کے بعد اپنے گھروں کو مایوس لوٹ گئے محکمہ تعلیم کے انتظامی آفیسران اور مانیٹر نگ اہلکار بھی سالِ نو کی چھٹی کے مزے اُڑاتے رہے تفصیلات کے مطابق حکو مت پنجاب محکمہ تعلیم کے واضح احکا مات کے باوجود ضلع راجن پور کے دُور دراز کے سکولوں کے اساتذہ سکول حاضر نہ ہوئے کئی علاقوں جن میں گبول جاگیر ،جہان پور ،فتح پور ،چک شہید ،عمر کوٹ ،روجہان ،شاہ والی ،بھاگسر ، کچہ کوٹ مٹھن ،رکھ فاضل پور ،بستی رندان سمیت دیگر بستیوں کے سکولز بند پائے گئے کئی بستیوں میں کئی کلومیٹر پیدل سفر کر کے معصوم طلباء وطالبات سکولوں میں حاضر ہوئے مگر سکولوں کو تالے لگے دیکھ کر بچے سخت سردی میں سکول کے باہر ایک گھنٹہ تک اس انتظار میں رہے کہ شاید انہیں اساتذہ پڑ ھانے کے لئے آئیں مگر اساتذہ سکول نہ پہنچے محکمہ تعلیم کے آفیسران اور مانیٹر نگ شعبہ کے اہلکار بھی سال نو کی چھٹی مناتے رہے اور سکولوں کو چیک کر نے کے لئے فیلڈ میں نہ پہنچے عوامی وشہری حلقوں نے ڈی سی او ضلع راجن پور سمیت محکمہ تعلیم پنجاب کے حکام سے اس نااہلی اور غفلت پر انتظا می آفیسران کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers