Feature Top (Full Width)

Friday, 4 March 2016

کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او ظہور حسین گجر نے’’ جام پور سٹی پیکج‘‘ ماڈل بازار اور ٹی ایچ کیو میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور کام کی سست روی پر ایکسئن پبلک ہیلتھ راجن پور کی سرزنش کی اور کہا کہ آئندہ کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اور کام مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے انہوں نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کریں ۔ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنر جام پور کو ہدایت کی کہ جام پور سٹی پیکج کے سلسلے میں تعمیراتی منصوبوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ڈی سی او نے جام پور ماڈل بازار کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر لگائے گئے سٹال اور دوکانداروں سے مسائل دریافت کئے۔منیجر ماڈل بازار کو ہدایت کی کہ اس ماڈل بازار کو مزید فعال بنائیں اور رولز کے مطابق ان دوکانداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ماڈل بازار ضلع راجنپور کی تحصیل جام پور کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے۔کیوں کہ یہاں پر سستی اور میعاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ٹیم کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور کا بھی دورہ کیا اور او پی ڈی اور ایڈمن بلاک معائنہ کیا اور کہا کہ بہت جلد ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی سے افتتاح کے بعد فنکشنل کر دیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers