راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ سول کلب کے بننے
والے ہال میں سرکاری و سوشل تقریبات اور مختلف گیمزہوں گی۔اس ہال کی تعمیر
کے لئے انڈس شوگو مل راجن پور نے چالیس لاکھ روپے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو دیئے
ہیں۔ڈی سی او نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ اس ہال کی تعمیر کو جلد از جلد
مکمل کریں اور میٹیریل کی کوالٹی بہتر ہونی چاہئے۔مزید انہوں نے کہا کہ سول
کلب کے دوسرے تعمیراتی کاموں کو بھی تیزی سے مکمل کیا جائے اور ان کاموں
کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد وں پر چیک کروں گا۔سول کلب راجن پور کی عوام
کے لئے ایک بہترین تحفہ ہو گا۔اس میں عوام کو بہترین تفریح کے مواقع میسر
آئیں گے۔اس موقع پر ڈی او پلانگ، ای ڈی او فنانس،ورکس اور جنرل منیجر انڈس
شوگو مل راجن پور اور امان اللہ قریشی بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment