راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے مویشی منڈیوں اور بھانوں
میں اسپرے کرایا جائے ۔جانوروں کی ویکسینیشن کی جائے اور ان سے بچاؤ کے لئے
فوری طور پر حفاظتی انتظامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین
گجر نے محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
کیا۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ شہریوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ اور آگاہی فراہم
کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے اور انہوں نے ہدایت کی کہ
محکمہ صحت اور لائیو سٹاک مختلف سیمینارز اور بینرز لگائیں ۔اس موقع پر ڈی
ایچ او نے بتایا کہ یہ وائرس جانوروں سے پھیلتا ہے ۔راجن پور میں کانگو کا
کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔مزید ڈی سی او نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور لائیو
سٹاک اور ماحولیات اپنی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیں جو بھانوں اور عوامی
مقامات پر جانوروں کی فوری ویکسینیشن اور چیچڑ کی خاتمے کے لئے اقدامات
کریں۔ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ہائی الرٹ ہے۔
0 comments:
Post a Comment