Feature Top (Full Width)

Wednesday, 9 April 2014

سنگین وارداتوں میں ملوث شر پسندوں کو گرفتار کر کے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے زاہد محمود گوندل

 

راجن پور ( کرائم رپورٹر ) ٹرین دھماکے سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث شر پسندوں کو گرفتار کر کے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے حساس تنصیبات کو دہشت گردوں کے حملہ سے بچانے کے لیے سکیورٹی سخت کر دی ہے تھانہ اور کرپشن کلچر کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں حساس علاقوں میں کوریج کے لیے جانیو الے میڈیا نمائندگان پولیس پروٹیکشن لے کرجائیں رابطہ کا فقدان غلط فہمیاں پیدا کرتا ہے شدت پسندی سے معاشرے کے عام طبقوں کی طرح میڈیا بھی متاثر ہوا ہے موجودہ دور میں میڈیا آئینہ کا کردار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد محمود گوندل نے راجن پور پریس کلب میں علاقہ میں جرائم کی صورتحال بارے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔ زاہد محمود گوندل کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ تھانوں میں شرفاء کو عزت نہ ملنے سے پولیس کے خلاف نفرت جنم لیتی ہے جس کے تدارک کے لیے تھانوں میں عملہ کو لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ عوام کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریاں لگا رہے ہیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers