راجن پور (کرائم رپورٹر)غلہ منڈی راجن پور سیوریج سسٹم نہ ہو نے کے باعث
جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب اجناس لے کر آنے والے کسان آمدورفت کے مسائل سے
دوچار غلہ منڈی کے تاجروں کا گندے پانی کی نکاسی نہ ہو نے پر احتجاج غلہ
منڈی راجن پور کے صدر عبدالسلام جنرل سیکرٹری چوہدری آصف چیمہ سمیت منظور
شاہ اور عطاء محمد نے میڈیا کو بتلایا کہ غلہ منڈی کی سڑکات ٹوٹ پھوٹ کا
شکار ہیں جبکہ سیوریج سسٹم نہ ہو نے کے باعث نہ صرف منڈی کے مرکزی دروازے
پر گندا پانی بڑے تالاب کی شکل میں موجود ہے بلکہ منڈی کے مختلف علاقوں میں
کئی چھوٹے چھوٹے تالاب بدبو اور تعفن کا باعث بنے ہو ئے ہیں ان تالابوں سے
قیمتی کمرشل پلازوں کی بنیادیں متاثر ہو رہی ہیں اس موقع پر تاجروں نے
احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر نکاسی آب سسٹم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment