Feature Top (Full Width)

Tuesday, 5 January 2016

صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزرکاراجن پورکے مختلف ۔ہسپتالوں کا دور ہ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )صوبائی محتسب پنجاب کے ضلعی ایڈوائزر محمد اسلم خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور،آر ایچ سی کوٹ مٹھن،فاضل پور اور محمد پور کا دورہ ۔ہسپتال میں موجود مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی بارے معلومات لیں۔ضلعی ایڈوائزر نے ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیااور مریضوں سے بھی خیریت دریافت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی گئی ادویات مریضوں کو ملنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات ملٹی نیشنل کمپنیوں سے خریدنی چاہئیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو۔ضلعی ایڈوائزر محمد اسلم خان نے لیبارٹری اور ایکسرے روم کا بھی معائنہ کیا ۔اور لیبارٹری میں ہونے والے ٹیسٹ اور ایکسرے بارے معلومات لیں۔مزید انہوں نے ایمرجنسی وارڈ اور ڈیلائسزوارڈ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے آؤٹ ڈور کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹر حضرات سے مریضوں کے امراض بارے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور ڈاکٹر محبت علی ،غضنفر عباس بزدار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers