Feature Top (Full Width)

Tuesday, 5 January 2016

وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ فیسٹیول تقریری مقابلہ جات کا آغاز

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ فیسٹیول (تقریری مقابلہ جات) کا آغازگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورسے کر دیا گیاہے یہ مقابلہ جات رواں ہفتہ تک جاری رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم اختر قریشی نے تقریری مقابلہ جات کے آغاز کے موقع پر کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف بزدار بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ ان تقریری مقابلہ جات میں ضلع بھر سے کالجز کے طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔مزید برآں انہوں نے بتایا کہ اول،دوئم اور سوئم پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو ڈویثرن لیول کے مقابلہ جات کے لئے ڈیرہ غازی خان ڈویثرن بھیجا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers