Feature Top (Full Width)

Monday, 4 January 2016

میٹیریل میں کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہئے ملک سیف الرحمان

را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی سی او ظہور حسین گجر کی ہدایت پر اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی ،ڈی او پلانگ ملک سیف الرحمان،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی، ای ڈی او فنانس،ایکسیئن پبلک ہیلتھ، ایس ڈی او میپکو جام پور، ڈی ڈی ٹیکنیکل نے جام پور سٹی پیکج کے حوالے سے ہونے والے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔جن میں سیوریج ،روڈ،ٹف ٹائلز،اور دیگر کاموں کا موقع پر جا کر جائزہ لیا ۔ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اور میٹیریل میں کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہئے۔انہوں نے واپڈا ،ٹیلی فون کے افسران کو ہدایت کی راستے میں موجود کھمبے اور پولز ہٹائے جائیں۔یہ سٹی پیکج وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی اور جام پور کی عوام کے لئے بہترین تحفہ ہے یہ سٹی پنجاب میں ایک مثالی تحصیل بنے گی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers