Feature Top (Full Width)

Saturday, 5 March 2016

حکو مت نے خو اتین کے تخفظ کیلئے ہر ممکن کو شش کر ر ہی ہے ظہور گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کے سلسلے میں ڈی سی او ظہور حسین گجر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہواجس میں ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ڈی ایس پی آصف رشید،ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کلیم اختر قریشی،ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،سپریٹینڈنٹ دارالامان صبا زہراء،ڈپٹی ڈی او تہمینہ دلشاد،منیجر صنعت زار نادیہ نواز،ڈپٹی ڈی او نادیہ شاہداور تہمینہ میر،پرنسپل دانش سکول،پرنسپل گرلز کالج،ڈی او تعلیم فوزیہ حناء اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خواتین کے حقوق کی آگاہی کے لئے ضلع بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں اور حکومت عورتوں کے حقوق اور تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 6مارچ دس بجے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ،گورنمنٹ گرلز کالج 12بجے،ڈی پی ایس اور دانش سکول میں بھی سیمینار منعقد کرائے جائیں گے اور اسی طرح 7مارچ کو دس بجے فاطمہ جناح پارک راجن پور، ڈی پی ایس جام پور اور سینٹر آف ایکسیلینس روجھان میں تقریبات ہوں گی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers