راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل جام پور میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور
تعلیم کی کوالٹی کو سمجھنے والے لوگ ہیں اور اس لئے جام پور تحصیل میں ڈی
پی ایس کا سب کیمپس قائم کیا جا رہا ہے۔ جہاں تحصیل جام پور میں دیگر
ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہاں تعلیم کے میدان میں بھی انقلابی تبدیلیاں لائی
جا رہی ہیں تاکہ یہاں کے طلباء و طالبات دیگر اضلاع کی طرح بہتر تعلیم
حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ڈسٹرکٹ پبلک
سکول جام پور سب کیمپس کی ایک پروقار تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کیا۔اس موقع پر اے سی جام پور،ڈی ایم او،پرنسپل ڈی پی ایس راجن پور،ای ڈی
او زراعت،مسلم لیگی راہنماء،معززین اور سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ڈی
سی او اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل جام پور میں تعلیمی
حوالے سے ایک مثالی انقلاب آرہا ہے۔اس تعلیمی انقلاب میں تمام مکاتب فکر کے
لوگ اپنا تعاون کریں ۔اس ادارے میں طلباء و طالبات کے لئے دیگر اضلاع کی
طرح جدید تعلیم سے آراستہ کریں گے۔
0 comments:
Post a Comment