راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )استاد کی عزت میں ہی ہماری عزت ہے ۔استاد کبھی غیر
نہیں ہوتا ہمیشہ دلوں میں رہتا ہے ۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں
سابق پرنسپل اور اساتذہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل
پتافی ،ڈاکٹر جاوید پتافی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر کالج کے
سابق پرنسپل پروفیسر منظور احمد بھٹہ،اشرف قمر،ایاز احمد،سلیم اختر نے
بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس تقریب کے سٹیج سیکریٹری کے فرائض پروفیسر
جاوید پتافی نے سر انجام دیئے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول
مقبول ﷺ سے کیا گیا۔اور اس موقع پر ٹیچر سحرش ناز اور طالبہ زین طاہر،شازیہ
انور ،شانزہ صفدر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پرنسپل ڈاکٹر شکیل
پتافی نے اساتذہ کی اہمیت اور شاگرد کا رشتہ کے بارے میں تفصیلی خطاب کیا
اور پروفیسر کلیم قریشی نے اپنے جذبات سے ماحول کو گرما دیا اور اس موقع پر
طلباء کی کژیر تعداد نے شرکت کی۔
0 comments:
Post a Comment