راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)درخت ماحول کی آلودگی کے خاتمے اور آب و ہوا کو
صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔درخت لگانا اور اس کی دیکھ
بھال کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے سردار
ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک نے ،ڈی سی او ظہور حسین گجر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ
کمپلیکس میں پودا لگانے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈی ایم او عبد الرؤف،ڈی
او جنگلات طلعت عباس،ای ڈی او فنانس،زراعت،اے سی راجن پور، محکمہ زراعت سے
الہی بخش اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہا
کہ ضلع راجن پور کے تمام سرکاری دفاتر اور پارکس میں پودے لگائے جائیں
گے۔اور انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اپنے دفتر کو خوبصورت بنانے کے
لئے شجر کاری کریں۔بعد ازاں مقامی ایم این اے کو ڈی سی او نے ڈی ایچ کیو
ہسپتال میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا دورہ کرایا۔
0 comments:
Post a Comment