راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)حکومت پنجاب زراعت ،خوراک اور پیداوار کی ترقی کے لئے
کسانوں کو ساڑھے چار لاکھ روپے کی سبسڈی پر لیزر لیولنگ یونٹ قرعہ اندازی
کے ذریعے فراہم کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ای ڈی او زراعت ملک سیف
الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ جنوبی پنجاب جاوید اقبال نے خطاب
کرتے ہوئے کیا۔ اس سلسلے میں آج قرعہ اندازی ای ڈی او زراعت کے دفتر میں
ہوئی ،جس میں کاشکاروں کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کے افسران بھی موجود
تھے۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت نے بتایا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی بہتری کے
لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اور اس سبسڈی سے ملنے والی لیزر
لیولنگ یونٹ سے کسان کو پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ وقت میں بچت ہو گی اور
پانی کی بھی 25فیصد کافی بچت ہو گی۔مزید انہوں نے کہا کہ جس خوش نصیب کو یہ
ٹیکنالوجی ملے وہ دوسرے ہمسائے کو بھی اس سے فائدہ پہنچائے۔انہوں نے کہا
کہ آج کی قرعہ اندازی میں 95کاشتکاروں نے درخوستیں جمع کرائیں اور 27خوش
نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی دی گئی ہیں۔یہ قرعہ اندازی سب کے سامنے شفاف
طریقے اور میرٹ پر ہوئی ہے اور سب کاشکاروں کے سامنے ہوئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment