Feature Top (Full Width)

Sunday, 6 March 2016

حکو مت لا ئیو سٹا ک کو کا میاب بنا نے کیلئے اہم اقداما ت کر ر ہی ہے ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی او ظہور حسین گجر نے فاضل پور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک کو کامیاب بنانے اور ملکی پیداوار میں اضافے کے لیے جانوروں میں اضافے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے اور اس قسم کے جانوروں کے میلے کرا کے لوگوں کو آگاہی فرائم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں بہت ساری نسلیں بھیڑ ،بکریں ، گائے ، اونٹ جیسی نسلیں پالی جاتی ہیں جو ملک بھر میں مشہور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ ایسی نسل کے جانور پالیں جس سے ملکی پیداوار میں اضافہ ہو ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر مختلف نسلوں کے جانوروں کی نمائش دیکھی اورلگائے گئے سٹال کا بھی معائنہ کیا اس میلے میں پنجاب بھر کے علاوہ دور دراز علاقوں سے کئی قسم کے جانور نمائش کے لیے آئے ہوئے تھے ۔ اس میلے میں گھوڑوں کا رقص ، اونٹوں کا رقص کے علاوہ اور مختلف روائیتی انداز میں تلواروں کا رقص بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر افتخار بزدار اور دیگر لائیو سٹاک افسران کے علاوہ ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔ یہ میلہ دو دن جاری رہے گا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers