Feature Top (Full Width)

Wednesday, 3 August 2016

ایک سے ار ب رو پے کا پیکج کسا نو ں کی تقد یر بدل دے گا سردار یوسف خان دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کسانوں کی بہتری اور خوشحالی کے لئے ایک سو ارب روپے کا کسان پیکج دیا ہے جس میں کھاد ،بیج اور زرعی آلات میں کسانوں کو سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کے لئے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔اور جدید زرعی آلات کسانوں میں متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کے بھائی سردار یوسف خان دریشک نے خادم اعلیٰ پنجاب کے کسان پیکج 2016-17کے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ،ڈی او زراعت محمد اسلم نجم،ڈی او واٹر منیجمنٹ اشفاق احمد،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر افتخار بزدار،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز رضا بلوچ،سپریٹینڈنٹ محکمہ زراعت چوہدری دین محمد ،زمینداروں اور کاشتکاروں نے بھی کسان پیکج کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے اس اقدام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت نے اربوں روپے کسان پیکج میں دے کر انکے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں اور مشکلات کو دور کر دیا ہے۔ اس سیمینار سے ملک سیف الرحمان ای ڈی او زراعت نے بتایا کہ کسان پیکج میں یوریا کھاد کی بوری 1400روپے اور ڈی اے پی کی بوری 2500روپے میں کسانوں کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کے لئے بھی کروڑوں روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے جس سے کسانوں کے مسائل حل ہوں گے اور ملکی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور زراعت ترقی کی منازل طے کرے گا۔پنجاب حکومت نے کسانوں کے لئے بجلی کے ٹیوب ویل کے نرخ کم کر دئیے ہیں۔اور زرعی ادویات پر جنرل سیلز ٹیکس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers