راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کا ڈی پی
او غلام مبشر میکن کے ہمراہ علی الصبح راجن پور منڈی کا دورہ۔پھلوں اور
سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا ۔ڈی سی او نے تاجروں کو ہدایت کی کہ
مون سون بارشیں شروع ہو رہی ہیں ،اسلئے آپ لوگ سبزیوں و پھلوں وغیرہ کی
بہتر حفاظت کے لئے مناسب کمروں کا انتظام کریں اور اس بات کی تصدیق کرلیں
کہ چھتیں ٹپکتی نہ ہوں۔ پھلوں وغیرہ کو مناسب ٹمپریچر میں رکھا جائے تاکہ
گلنے سڑنے کی وجہ سے مالی نقصان نہ ہو پائے ۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ بھی
آپ کی بھرپور معاون ہوگی۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،ای
اے ڈی اے ابراہیم راشد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
0 comments:
Post a Comment